پیوٹن کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔

روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور  وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور  اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔

اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔

روسی صدر نے گزشتہ روز  ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام  بھی بھیجا تھا۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی‘۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے‘

مزید خبریں

Back to top button