روسی صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون،اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

ماسکو/تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر پیوٹن کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔روسی صدر نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مفاہمت کی سہولت کاری جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔



