وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور میں یونیفارم تبدیل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ شامل ہوں گے۔ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں یونیفارم کی تبدیلی عمل میں آئے گی۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔ ان حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔



