نصابی کتب اوریونیفارم مخصوص دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنیوالوں کی شامت آگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے نصابی کتب،یونیفارم اوردیگر تعلیمی ساز و سامان کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی عائد کردی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے والدین اور طلبا کو مخصوص پوائنٹس سے خریداری پر مجبور کرنے والے نجی سکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔نجی تعلیمی ادارے والدین کو مخصوص وینڈر یا سروس پر مجبورنہیں کرسکتے، مخصوص دکان سے اشیا خریدنے پر مجبورکرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزآرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف کارروائی ہوگی۔غیرقانونی اقدامات کی شکایات متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ شکایت سیل کو درج کرائی جائے،والدین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Back to top button