گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پنجاب پولیس کے پانچ ہزار مرد و خواتین اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں اپنی انتخابی سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل محفوظ اور شفاف ماحول میں مکمل کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے آر ایم پی ونگ کے 1500 جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار گلگت بلتستان روانہ کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے 1958 اہلکار اور Lahore Police کی 300 لیڈی پولیس اہلکار بھی انتخابی سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے گلگت بلتستان پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے ان اہلکاروں کو آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کی نگرانی میں ٹرانسپورٹ فراہم کر کے روانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر صوبوں سے بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button