پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے، تفتیشی آفیسر تھانہ سوہدرہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) منشیات فروش عناصر معاشرہ کے دشمن ہیں جن کی بیخ کنی کے لیے پنجاب پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار تفتیشی آفیسر تھانہ سوہدرہ ماجد چیمہ نے صحافی شوزب نجیب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اے ایس پی سرکل وزیرآباد فراست اللہ خان اور تھانہ سوہدرہ کے ایس ایچ او فدا حسین چیمہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کائٹ فلائنگ،منشیات فروش عناصر اور ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزمان کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر معاشرہ کا ناسور ہیں جن کے لیے کسی صورت کوئی نرم گوشہ نہیں اور زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button