پنجاب میں کم آمدن والے افراد کو ڈھائی سے3مرلہ اراضی پر گھر دینے کا فیصلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب میں کم آمدن افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ڈھائی سے 3مرلہ سرکاری اراضی پر37ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کے مطابق یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب کے 25 اضلاع کے 35 مختلف مقامات پر شروع کیا جا رہا ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت دیگر اضلاع کی عوام مستفید ہو گی۔بلال یاسین نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر اگلے تین ماہ کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جبکہ منصوبے میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال کی مدت میں پانچ لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے صوبے میں کم آمدن طبقے کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔

مزید خبریں

Back to top button