پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اہم فیصلہ، پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کا یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے  کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ٹرانسفر کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔

ایس ای سی پی نے ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصلے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Back to top button