پنجاب حکومت کے نقشہ پلان کے مطابق وزیرآباد کو خوبصورت بنایا جائے گا: اسسٹنٹ کمشنر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر وزیرآباد بیوٹیفکیشن نقشہ پلان پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔حاجی پورہ موڑ پر چوک بنایا جائے گا۔ماڈل کالونی سمیت مین بازار میں پختہ شیڈ تجاوزات ختم اور صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔شکایات پر ہر محکمہ کے خلاف کاروائی کہ جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے دیر رات سالڈ ویسٹ۔پیرا فورس۔واسا۔میونسپل آفیسران اور انجمن تاجراں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ واسا نکاسی آب کو درست کرئے اور ڈھکن کے بغیر مین ہول کو فوری طور پر کور کیا جائے۔انہوں نے پیرا فورس کو مین بازار بیوٹیفکیشن پلان اور ماڈل کالونی میں تجاوزات کو سختی سے ختم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جاری نقشہ کے مطابق مین بازار کو خوبصورت بنایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کی طرف سے تاجر دوکانداروں کے خلاف درج مقدمہ کو فوری طور پر ختم کروانے کا حکم دیا۔اس موقع پر ناصر محمود اللہ والے۔شیخ بلال۔ایم ایس سول ہسپتال محمد نعیم گھمن۔سی او بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ۔ایم ڈی واسا علی حسنین۔سپروائزر سالڈ ویسٹ داؤد چٹھہ۔اوورسیئر عابد باجوہ  ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button