وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آفس اسٹاف اور فیلڈ اسٹاف کے لیے الگ الگ یونیفارم متعارف کرایا جائے گا۔

دفتری عملے کے لیے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ یونیفارم کا حصہ ہوگا، جبکہ فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کے لیے جرسی اور ریفلیکٹر پر مشتمل یونیفارم مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں یونیفارم کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button