وزیرآباد کی خوبصورتی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرینگے شہرکی خوبصورتی وصفائی سے مہذب معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے، تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپنے علاقہ کومثالی بناناہے،شہر وزیرآباد کو صاف ستھرا سرسبزو شاداب اور روشنیوں کا شہر بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیلدار عون عباس چٹھہ،نائب تحصیلداران سجاد حسین چیمہ، خادم رسول،ڈاکٹر ذاکر علی رانا،سابق ناظم شفقت چیمہ،زاہد محمود ہاشمی،صوفی محمد اشرف نثار ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ معززین کی مشاورت سے پورے شہر کے پارکوں بس اڈوں اور شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ اور بہترین ماڈلز نصب کر رہے ہیں جن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیرآباد کی خوبصورتی کے کاموں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button