پنجاب میں سیمی لاک ڈاؤن،سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم ہوگا،سرکاری افسروں،وزراکاپٹرول بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر ل معمولی اقدامات کا فیصلہ
پٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بند،سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں50فیصد فوری کمی کردی گئی۔صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ناگزیر سیکورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی، وزیراعلی مریم نواز شریف کا فیصلہ
سرکاری دفاتر میں”ورک فرام ہوم "کافیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا
شہریوں کی سہولت کے لئے ای بزنس اور "مریم کی دستک ” کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی
سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئ، ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا
پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم۔پی آئی ٹی بی کو پٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے
ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ سٹاف کی آمد و رفت بند کی جارہی ہے،دفاتر میں کام بند نہیں ہوگا،مریم نواز
نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری سٹاف بلانے کی ایڈوائزری ایشو کی جائے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعوام سے اپیل کی ہے کہ ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔



