پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کیلئے نئی سخت شرائط نافذ کر دیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلیے نئی شرائط عائد کر دیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فلمسازوں کیلیے مختص فنڈ کے حصول کیلیے نئی شرط رکھ دیں ہیں۔
حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل ٹیم کی تفصیلات لازمی قرار دے دی جبکہ فلم ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسر، آرٹ ڈائریکٹر، کیمرہ مین، ساؤنڈ ریکارڈسٹ اور ایڈیٹر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
حکومت نے فلم فنڈ کے لیے درخواست گزار کو مالی صلاحیت ثابت کرنا لازم قرار دے دیا ہے جبکہ درخواست گزار کیلیے ایک سال کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔
فلم بجٹ کے لیے کم از کم 50 فیصد رقم بینک بیلنس یا کریڈٹ سہولت میں دکھانا لازمی دے دیا گیا اور ریلیز شدہ فلم ہونا شرط قراردے دی گئی ہے۔



