وزیرآباد میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 92 کلومیٹر پر محیط سیوریج لائنیں بچھا رہے ہیں، ذیشان رفیق

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرآباد میں 92 کلومیٹر پر محیط سیوریج لائنیں بچھا رہے ہیں 7 ارب کے قریب فنڈز استعمال ہوں گے،نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا،زیر زمین پانی کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانا ممکن ہوگا،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں یورپی معیار کے طرز پر صفائی ستھرائی کے منصوبوں کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آغاز ہو رہا ہے آئندہ 100 سال تک کی آبادی کو ملحوظ رکھتے ہوے کام کا آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے وزیرآباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آلہ آباد میں باقاعدہ سنگ بنیاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ، چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ، اوورسیز عابد باجوہ مقامی سیاسی و سماجی شخصیات و سابق چیئرمین بابو شعیب ادریس و کونسلر افتخار احمد بٹ بلدیہ وزیرآباد،میر ماجد علی سالار، محمد شفیق نمبردار، اکبر اعظم مغل، کاشف محمود خان، منظور حسین پھول، صوفی محمد اشرف نثار، وقاص خالد ہاشمی بھی موجود تھے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شہروں میں تعمیر و ترقی کے تاریخی سفر کا آغاز کردیا گیا،مریم نواز شریف کے سوہنے شہر پنجاب کے تحت وزیرآباد ضلع میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج و واٹر سپلائی سمیت دیگر منصوبوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی،وزیرآباد کے علاقہ الہ آباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی گراؤنڈ بریکنگ سرمنی کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا اس منصوبے کے تحت سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس میں بھی بہتری آئے گی،حکومت پنجاب ہمہ وقت صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے، پنجاب کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید طریقوں سے کام کیے جا رہے ہیں،پنجاب میں صفائی و ستھرائی کے حوالہ سے یورپین طرز کو اپنا رہے ہیں،اب یہاں بھی صفائی کا بہترین،جدید و تاریخی نظام ہوگا، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ ضلع وزیرآباد میں 9 کلو میٹر تک سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں،وزیراعلی پنجاب نے ضلع وزیرآباد کو خصوصی پیکج دیا ہے اربوں کے پروجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، ہم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ صفائی پر کہیں بھی کمپرومائز نہیں ہوگا،ملک کو بنے 80 سال ہوگئے لیکن جو کام اب وزیر اعلی مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کر رہی پہلے کبھی نہیں ہوے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کا جذبہ جاری رکھا،ماضی میں اپوزیشن نے صرف جھوٹے دعوے اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا ہم عملی کام کر کے دکھائیں گے۔



