پنجاب کے مزید4شہروں میں پتنگ سازی کی اجازت

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہورمیں6,7,8فروری کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت۔پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید4اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دیدی۔لاہور کیساتھ ساتھ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابلِ اجازت پتنگ سازی مواد بنانے کی اجازت دی گئی۔حکومت پنجاب نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت منظوری دی۔ان4اضلاع میں مینوفیکچررز متعلقہ ڈپٹی کمشنر کیساتھ رجسٹر ہونگے۔تمام مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے e-Biz پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروائیں گے۔



