الحمدللہ شیرکامیاب ہوگیا:ضمنی انتخابات پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی کامیابی پر کہاکہ الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کی جانب رواں دواں ہیں، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 پر مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لے کر جیت گئے۔

حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں مسلم ليگ ن کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ چھتیس ہزار دو سو تیئس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل کی نااہلی سے خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے محمود قادر 82 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 سے بھی مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 115 سے مسلم ليگ ن کے محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا۔

مزید خبریں

Back to top button