پنجاب کا نیا بجٹ،بڑا فیصلہ،بڑی پابندی،بڑے بڑے منصوبے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں،بغیر منظوری کےکسی بھی منصوبے کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تمام سرکاری محکموں کو نئی اسکیموں کےلیے پی سی ون دستاویزات اورلاگت کےتخمینےمنظوری کےلیےبروقت ارسال کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔پی اینڈ ڈی بورڈپنجاب کےمطابق تمام عوامی سرمایہ کاری منصوبے پنجاب پبلک فنانشل مینجمنٹ ایکٹ 2022میں درج قانونی تقاضوں کےعین مطابق ہوں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام2026-27میں صرف وہی اسکیمیں شامل کی جائیں گی جومتعلقہ فورمزسےباقاعدہ طورپرمنظورشدہ ہوں، تمام محکموں کو نئی اسکیموں کےلیےپی سی ون دستاویزات اور لاگت کےتخمینےمنظوری کےلیےبروقت ارسال کرنےکی ہدایت کر دی،یہی ہدایات 10اکتوبر2025 اور24دسمبر2025کوبھی جاری کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button