پنجاب بار کونسل انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب بور کونسل کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
سرگودھا
سرگودھا کی دو نشستوں پر ارشد ہنجرا اور میاں عبدالقدیر جالپ کامیاب ہو گئے ہیں ، ارشد ہنجرا نے 1621، میاں عبدالقدیر جالپ نے 1568 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
رحیم یار خان
رحیم یار خان سیٹ پر عبدالباسط خان نے 192حاصل کر کے کامیب ہو گئے ہیں، اختر علی چہوڑ 187اور راؤ عبدالرؤف نے 175 ووٹ حاصل کیئے ۔بارایسوسی ایشن کے 505 میں سے 402 وکلا نے ووٹ کاسٹ کیے۔
بہاولپور
بہاولپورسیٹ پرذیشان حیدر265 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ افضل نے 200 ، ناصرجوئیہ نے144 ووٹ حاصل کئے۔
بہاولنگر
بہاولنگرسیٹ پرمحمد عمران نے 145،مسعودالراشد نے125، عمران چٹھہ نے 102 ووٹ حاصل کئے۔
ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے رزلٹ جاری کردیا



