پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم،فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئےنامزدکرنےکی قرارداد جمع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب  اسمبلی میں  وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کو نوبل امن انعام کےلیےنامزد کرنےکی قرارداد جمع کرادی گئی۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔

قرار داد میں کہا گیا ہےکہ  یہ ایوان وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیرخارجہ کی مؤثر سفارت کاری کو سراہتا ہے، مؤثرسفارت کاری کےنتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔

قرار داد میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل،امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرچکی تھی، حالیہ کشیدگی عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھی، یہ تنازع کسی بھی وقت ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہوسکتا تھا، یہ ایوان وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور  وزیر خارجہ کو  خراج تحسیبن پیش کرتا ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور  وزیرخارجہ نے جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قرار داد کے متن کے مطابق  پاکستان نےامن پسند ریاست کےطور پرعالمی برادری میں مثبت، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا، ایوان متفقہ طورپر یہ مطالبہ کرتا ہےکہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور  وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button