مسلم لیگ ن کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ ن لیگ کو مل گئی۔

مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔

تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔

مزید خبریں

Back to top button