اپریل سے پنجاب ائیر لائن کی پروازیں شروع، پہلے مرحلے میں7 جہاز خریدنےکا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب ائیر لائن کی پہلی پرواز اپریل سے شروع ہوگی جس کے لیے پہلے مرحلے میں7 جہاز خریدے جا رہے ہیں۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب ائیرلائن صوبے کی اپنی ائیرلائن ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 2 سال تک صرف اندرون ملک پروازیں چلائی جائیں گی، پنجاب ائیرلائن 2 سال بعد انٹرنیشنل فلائٹس بھی شروع کرےگی۔
ان ذرائع نےمزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا موجودہ ہیلی کاپٹر بھی پنجاب ائیرلائن کا حصہ بنا دیا جائےگا، وزیراعلیٰ سرکاری سفر کے لیے پنجاب ائیرلائن کے جہاز استعمال کریں گی، ان کے لیے الگ سے خصوصی جہاز نہیں خریدا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ اور نئے جہازوں کو مکمل طور پر منافع کے حصول کے لیے استعمال کیا جائےگا، نئے جہاز مسافروں اور وزیراعلیٰ دونوں کے استعمال میں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب ائیر لائن کا جہاز استعمال کریں گی تو اس کا کرایہ دیا جائےگا۔



