اوکاڑہ میں ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری

دیپال پور( محمد اسلم بھٹی)بصیر پور میں ڈی پی او اوکاڑہ کی کھلی کچہری سائلین کی درخواستوں پر فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے گئے

دیپال پور کے قصبہ بصیر پور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست ویژن “انصاف کی فراہمی دہلیز تک” کے تحت ضلعی پولیس کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی قانونی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر ریحانہ کوکب کو تمام درخواستوں کا مکمل فالو اپ لینے اور بروقت رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button