مٹھی، مہیش ملانی کی کھلی کچہری،اسسٹنٹ کمشنر کلوئی اور مختیارکار کلوئی کے خلاف شکایات کے انبار

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی میں سندھ سرکار کے جانب سے کھلی کچھری کے دوران کلوئی کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلوئی اور مختیارکار کلوئی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
لوگوں نے شکایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر، مختیار کار اور تپیدار کلوئی ایک دن بھی دفتر میں نہیں بیٹھتے۔ ایم این اے مہیش ملانی نے مختیار کار کلوئی کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم این اے ہیں اور انہیں کبھی نہیں دیکھا۔ عوام کی شکایات جائز ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے صوبائی مشیر سردار احسان مزاری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے مہمانوں کو تھر کے لوئیاں پیش کیں۔
ملاقات میں ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی، سینیٹر پونجومل بھیل، ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ، تھرپارکر کے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، ڈی سی تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، ایس ایس پی شعیب میمن، پی پی پی ضلع تھرپارکر کے جنرل سیکرٹری سشیل کمار ملانی، درشن کمار ملانی، ڈاکٹر راجہ سمیجو اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈنو دل، کنیراج سنگھ،سیدبھورل شاہ، رزاق سمیجو اور دیپک شرما بھی ملا قا ت میں شامل تھے۔



