عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت نے کمپلینٹ سیل فعال کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال کر دیا۔

اس سیل میں وزرا، مشیر اور ترجمانوں کی ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے۔

پبلک کمپلینٹ سیل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا جہاں شہری براہ راست حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے، اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف حکومتی نمائندوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مختلف دنوں کے لیے مقرر کردہ شیڈول میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔

مزید براں میئر کراچی سمیت دیگر اہم شخصیات اور ترجمان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

حکومت سندھ نے عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے جہاں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اس اوپن ڈور سسٹم کے نفاذ سے عوامی مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button