بدین: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااس موقع پر رہنماؤں عزیز ڈیرو، غلام رسول میمن، لالا نواز اور دیگر نے کہا کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری میں شدت سے اضافہ ہو رہا ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، لیکن فارم 47 کے تحت آنے والے جعلی حکمران عوام کو سستی اور روزگار فراہم کرنے کے بجائے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کی حکومت میں 150 روپے فی لیٹر پیٹرول ہونے پر مہنگائی مارچ کر رہے تھے، وہی آج عوام کو 500 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کر کے اربوں روپے کمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button