ٹھٹھہ:عمران خان کی قید کے دوران بیماری کے خلاف احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل میں صحت کی خرابی اور بیماری کے خلاف اور ان کی آزادی اور علاج کے لیے پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹہ کے صدر سید امجد شاہ، سابق ڈپٹی انفرمیشن سیکریٹری لیبر ونگ سندہ جاوید لطیف میمن ۔ لیبر ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر لالا مراد خان، پی ٹی آئی ضلع ٹھٹھہ نائب صدر ۔ مراد ساٹی کی قیادت می ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا ریلی میں شامل قیادت اور کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی رھائی اور ان کے علاج کے لئے فلک شگاف نعرے بازی کی گئی
اس موقع پر رھنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پچیس کروڑ پاکستانیوں کے محبوب رھنما ہیں جن کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ان کو علاج کی سھولتیں فراہم نہ کرکے غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویہ رکھا جا رہا ہے رھنمائوں نے عمران خان کی فوری رھائی کا مطالبہ کیا ہے
ریلی کے دوران کارکنوں نے ھاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور عمران کی تصویروں کے پینا فلیکس ھاتھوں اٹھا رکھے تھے



