ڈیڈ لاک یا ڈائیلاگ؟ پی ٹی آئی کا وفد آج اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر سے ملاقات کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگیاہے جس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔ جبکہ اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ ملاقات تازہ صورتحال میں بڑا بریک تھرو ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ اہم رابطہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کا گرین سگنل دے چکے ہیں اور اسپیکر چیمبر بھی متحرک ہے۔ آج ہونے والے ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آسکتی ہے
ذرائع کے مطابق اسپیکر سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وفد کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو بطور قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔



