دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی سربراہی میں ہوئی، جس میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت میں رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا اور بعد ازاں کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button