بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بنائی گئی فورس کا نام تبدیل کرنے پر بات ہو سکتی ہے، شفیع جان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے بنائی گئی فورس کا نام بات چیت کر کے تبدیل ہوسکتا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے معاون خصوصی  شفیع اللہ جان  نے نجی ٹی وی کے  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک بانی کی رہائی  کے لیے بنائی گئی  فورس  کے نام کی تبدیلی کی  بات ہے تو  بانی رہائی فورس  کا نام تبدیل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  نے ہی اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری سہیل آفریدی کو دی ، ہماری یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ  بانی کی   رہائی کے لیے  فورس  کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی ہے، اس کا اور کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ رہائی کے ساتھ ہی بانی فورس فورس خود تحلیل کر دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button