سڑکیں کھولنے کا حکم کیوں دیا؟اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوامیں بند سڑکیں کھلوانے کے عدالتی حکم پر تحریک انصاف بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار روز سے بند سڑکیں عدالت نے کھولنے کا حکم دیاتو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔




