احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن میں احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر پارٹی نمائندے کی عدم موجودگی پر سخت تنقید کی گئی، جبکہ بعض ارکان نے ایک بار پھر علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ارکان کا مؤقف تھا کہ جب پارٹی کی جانب سے قاسم زمان کا نام دیا گیا تھا تو انہیں ہی معائنے کے لیے جانا چاہیے تھا، کیونکہ کسی بھی طبی معائنے میں خاندان کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اجلاس میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ حکومت علیمہ خان سمیت کسی بہن کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی کا پیغام بھی شرکا کو پہنچایا گیا، جس میں انہوں نے احتجاج کو مسلسل اور پرامن رکھنے کی تجویز دی۔

اجلاس میں شریک ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر واضح اور حتمی فیصلہ کریں، پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ارکان کے مطابق یہ معاملہ سیاسی نوعیت کا ہے، اس میں بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی مداخلت کم کی جائے، جبکہ احتجاج سے متعلق پالیسی میں موجود ابہام فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button