عمران خان اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہونگے،آؤ سب کچھ بھلا کر آگے بڑھیں،تحریک انصاف

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف بانی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ورکر بغیر اجازت نکل آئے تو آپ کو بھاگنے نہیں دینگے،آؤ سب کچھ بھلا کر آگے بڑھیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی،رہنما سلمان اکرم راجا،جنید اکبر،شفیع جان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی بیماری کا ذکر نہیں کیا،سب سے پہلے ہمارے لیے عمران خان کی صحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک رکن قومی اسمبلی عادل بزائی کو لیفوما ہوگیا ہے،ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کا علاج باہر ہو گا، میں آج ایک دو وفاقی وزرا سے بھی ملا ہوں لیکن ان کے ہاتھ کھڑے ہیں،آپ سب لوگوں کو پتا ہے اس سب کے پیچھے کون ہے؟
جنید اکبر نے کہا کہ آپ ہمیں ننگا کریں،ہمارے خلاف ایف آئی ار درج کرائیں،اس سے ہمارے دل میں آپ کے لیے نفرت بڑھے گی، ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں،ہمیں آپ ملی نغموں کے پیچھے لگائیں گے۔
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ آؤ سب کچھ بھلا کر آگے بڑھیں، عمران خان بڑے دل کا مالک ہے وہ سب کچھ معاف کر دے گا
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں میرا وزیراعظم اسمبلی نہیں آتا، وزیر داخلہ اسمبلی نہیں آتا کیونکہ انہیں پتا ہے کہ آپ منتخب ہو کر نہیں آئے،ہماری یوتھ آپ سے بہت دور ہو گئی ہے،یہ آپ کو تب قبول کریں گے جب آپ عمران خان کو قبول کریں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ آپ عمران خان کو نہیں توڑ سکتے،توڑنا ہوتا تو تین سال میں توڑ لیتے،ہمیں مضبوط پاکستان چاہیے،میں ہر اس بندے کو دہشت گرد سمجھتا ہوں جو کسی بندے کی جان لے۔
جنید اکبر نے کہا کہ اگر عمران خان اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے، ہم اپنے ورکرز سے تھک گئے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ آپ کال کیوں نہیں دیتے،آپ مجھے ویڈیو سے ڈراتے ہیں،بیوی بچوں سے ڈراتے ہیں،جس کے بیوی بچے نہیں ہوں گے اسے کیسے ڈرائیں گے۔



