تحریک انصاف کی’’تحریک کےغبارے‘‘سے ہوانکل گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے تحریک کے’’غبارے‘‘ سے ہوانکل گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو احتجاجی تحریک چلانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کوئی بھی تحریک اس وقت تک نہیں چل سکتی جب تک کوئی مہربان مہربانی نہ کرے۔ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف نے وکلا سے بھی امیدیں لگا رکھی ہیں لیکن پی ٹی آئی کی یہ امیدیں بھی بارآور ثابت نہیں ہو پا رہیں۔




