سب اڈیالہ جیل پہنچو!تحریک انصاف نے فُل مُوڈ بنالیا،روپوش عالیہ حمزہ نے کال دے دی

تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں ہماری موجودگی لازم ہے۔
عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔



