درآمدی فون رکھنے والوں کیلئے خوشخبری!پی ٹی اے کا بڑا اعلان

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پی ٹی اے نے بیرون ملک سے درٓمد موبائل فونز کے ٹیکس میں کمی کی حمایت کردی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا حامی ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔ڈی جی لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنےعام صارفین  ،  پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دے رہا ہے۔عامر شہزاد نے مزید کہا کہ فری یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button