پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا

پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا۔

پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں،دس سال مکمل ہونےپر فرنچائزز کی ویلیو بھی بڑھ گئی۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سےمہنگی فرنچائز بن گئی،لاہور قلندرز کی نئی فیس 67کروڑ، پرانی فیس 25.68 کروڑ تھی،لاہور قلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

کراچی کنگزکی فرنچائز فیس 64 کروڑ ریکارڈ کی گئی،کراچی کنگز کی پرانی فیس26.70کروڑ تھی،کراچی کی ویلیوایشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔

زلمی کی ویلیو میں79فیصد اضافہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزفیس 48کروڑ تک پہنچ گئی،اسلام آبادیونائیٹڈ کی پرانی فیس 15.41 کروڑ تھی،یونائیٹیڈ کی ویلیوایشن میں87فیصد اضافہ رپورٹ ہوا، کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کی ویلیو میں 80 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

مزید خبریں

Back to top button