پی ایس ایل آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی حیران کن’’بیس پرائز‘‘کا اعلان
کھلاڑیوں کی بیس پرائس اور بولی پاکستانی روپے میں ہوگی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پریمئر لیگ آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی بیس پرائسز کا اعلان۔
پی ایس ایل الیون کا پلیئر آکشن11فروری کو منعقد ہوگا،کھلاڑیوں کی بیس پرائس اور بولی پاکستانی روپے میں ہوگی۔
ٹاپ کیٹیگری کی بیس پرائس4کروڑ20لاکھ روپے،دوسری کیٹیگری کی بیس پرائس2کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگی، تیسری کیٹیگری کی بیس پرائس 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔ چوتھی کیٹیگری کی بیس پرائس 60 لاکھ روپے رکھی گئی۔
ایک فرنچائز کا کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہوگا، اسکواڈ میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی۔
ہر ٹیم کیلئے دو انڈر 23 اَن کیپڈ کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا ضروری ہے، انڈر 23 کھلاڑی کا پلیئنگ الیون میں ہونا لازمی قرار دیدی گئی۔ آکشن کے ذریعے منتخب کھلاڑیوں کو دو سالہ معاہدہ ملے گا۔ فرنچائزز کو ایک غیر ملکی کھلاڑی براہِ راست سائن کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔



