پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے  11 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کے 182 رنز کے ہدف تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز کی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کوئٹہ کے احمد دانیال نے تین اور الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 کراچی کنگز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کے اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شامل حسین نے 24 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔

بقیہ بیٹرز کراچی کنگز کے بولرز خاص طور پر حسین علی کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک پہنچ سکی اور اسے 14رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25،25رنز کی باریاں کھیلیں۔ کراچی کے  حسن علی نے 27رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Back to top button