پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑی لانے کیلئے بڑافیصلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپرلیگ گیارہ کوبڑا بنانے کا مشن،بڑے کھلاڑیوں کولانےکیلئےفرنچائز کو ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔پاکستان سپرلیگ مینجمنٹ نے پی ایس ایل 11 کو بڑا بنانےکی ٹھان لی،ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 میں ہرفرنچائزکو ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنےکا امکان ہے،دونئی فرنچائززکےشامل ہونےکی وجہ سے ڈائریکٹ سائننگ کی جائے گی۔دنیا کے بڑے کھلاڑیوں سےفرنچائزز رابطہ اورڈائریکٹ سائن کرسکیں گی،ڈائریکٹ سائننگ کےلئے پی ایس ایل مینجمنٹ ہرفرنچائز کو ایک لاکھ ڈالر اضافی دے گی،پی ایس ایل 11 میں جوئےروٹ کولانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button