پی ایس ایل11:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 33 اور حسیب اللہ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18 رنز بنائے۔قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی بھی لگائی، یہ پنالٹی کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لگائی گئی۔ فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔

مزید خبریں

Back to top button