پی ایس ایل11،پشاور زلمی نے راولپنڈیزکو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 214 رنز اسکور کیے۔ پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نےکیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔یاسر خان نے 83، کپتان محمد رضوان نے 41 رنز بنائے،کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔راولپنڈیز کا 215 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے پانچ وکٹ پرآخری اوور میں حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم کے محمد حارث نے47 اور بابر اعظم نے 39 رنزبنائے۔ مائیکل بریسویل نے35 اور عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

مزید خبریں

Back to top button