پی ایس ایل 11 ، لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگز مین کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف، فخر زمان کی 53 رنز کی شاندار اننگز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز  نے حیدرآباد کنگز  مین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 6  وکٹ  پر 199 رنز اسکور کیے۔

قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53  ر نز کی اننگز کھیلی، انہوں نے10 چوکے لگائے۔

ان کے علاوہ حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان، پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بھی  قذافی اسٹیڈیم ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی میچ کےموقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں لائے۔

مزید خبریں

Back to top button