پی ایس ایل11کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی،کل لاہور کیلیے روانہ کی جائے گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل11کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی،کل لاہور کیلیے روانہ کی جائے گی.پاکستان سپر لیگ سیزن11کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی۔ٹرافی کو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا جس کے بعد اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں کرکٹ مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 11 کی ٹرافی آج پشاور میں ہی موجود رہے گی جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق ٹرافی کو کل لاہور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا جہاں اگلے مرحلے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button