پی ایس ایل،زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)زمبابوے کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔سکندر رضا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔زمبابوے میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے معاذ خان بھی سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر میں سکندر رضا کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی آنے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ سے ہوگا۔



