کراچی میں پاکستان سپر لیگ 11 کی چمچماتی ٹرافی "انفینٹی” کی رونمائی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں ہوئی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا ، پی ایس ایل ایک فیملی ہے، سب ایک ٹرافی کیلئے لڑیں گے۔

پی ایس ایل کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا،پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button