پی ایس ایل میں تاریخی توسیع: دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت 100 کروڑ روپےمقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو نئی ٹیموں کے حصول کے لیے دس بڈرز فائنل ہو چکے ہیں، جو نیلامی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی آکشن تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیگ کے آئندہ سیزنز کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان اور نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔



