حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے سعد بیگ 53 اور معین علی 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدر آباد کنگز مین کےحنین شاہ نے تین اور محمد علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے جواب میں حیدر آباد کنگز مین نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے میں 76 رنز بنادیے، مارنس لبوشین 26 ،عثمان خان 27 اور معاذ صداقت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر صائم ایوب اور گلین میکسویل کے آؤٹ ہونےکے بعد حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم پھر دباؤ میں آگئی، 139 کے مجموعی اسکور پرکوشل پریرا بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پھر حسان خان نے 16 گیندوں پر 33 اور عرفان خان نیازی نے 20 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو پانچ گیندوں قبل ہی ہدف تک پہنچادیا۔
یہ حیدر آباد کنگز مین کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔



