بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کیلئے این او سی مل گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سُپر لیگ کے سیزن11کے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا۔کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے، بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button