پاکستان سپر لیگ کے میچزبھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہونگے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے بھارت ریجن میں پی ایس ایل میچز دکھانے کے حقوق فروخت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسرے تمام ریجنزکیلئے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔بھارتی کرکٹ شائقین اب پی سی ایل کے میچز نہیں دیکھ سکیں گے۔پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز26مارچ سے ہوگا اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔پی ایس ایل میں اس بار دونئی ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کی تقریب11فروری کو منعقد ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button