پی ایس 9ضمنی الیکشن: آغاز شہباز درانی نے ووٹ کاسٹ کردیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے لئے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے. پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار آغا شہباز درانی نے مقامی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے. حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب کرایا جا رہا جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی اور جمعیت علماء اسلام کے سید رشد اللہ امروٹی سمیت 8 امیدوار آمنے سامنے ہیں. اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 17ھزار 700سو ہے جن میں ایک لاکھ 48 ہزار 300 مردوں کے جبکہ ایک لاکھ 25 ھزار 400 خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں. ضمنی انتخاب کے لئے 178 پولنگ اسٹیشنز قائم کی گئی ہیں جن میں سے 54 انتہائی حساس جبکہ 88 حساس اور 40 نارمل قرار دی گئی ہیں. 200 رینجرز کے اہلکار جبکہ 2976 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. پولنگ کا عمل صبح اٹھ بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.



